عنوان: مرحومہ بھابھی کے مرحوم شوہر کی میراث میں سے ملنے والے حصہ کی مرحومہ بھابھی کے ورثاء میں تقسیم(10747-No)

سوال: مفتی صاحب! میری والدہ کا انتقال 2017 میں ہوا ہے۔ میری والدہ کے انتقال کے وقت تین بھائی اور ہم دو بہنیں تھی۔ اپریل 2021 میں بڑے بھائی کا انتقال ہوگیا، ان کے بچے نہیں ہیں، ان کی بیوی کا بھی نومبر 2021 میں انتقال ہوگیا ہے۔ میری والدہ کا ایک گھر ہے، جو میری والدہ کے نام تھا، میری والدہ کا یہ گھر 2023 میں بک گیا ہے اور اس وقت میرے دو بھائی اور ہم دو بہنیں حیات ہیں۔
میں یہ معلوم کرنا چاہتی ہوں کہ کیا میرے بڑے بھائی جن کا انتقال اپریل 2021 میں ہوا ہے، کیا ان کے حصہ سے ان کی بیوہ مرحومہ کو ملنے والا حصہ ان کے بھائی کو ملے گا؟

جواب: واضح رہے کہ پوچھی گئی صورت میں آپ کی مرحومہ بھابھی کو اپنے شوہر کی میراث میں سے ملنے والا حصہ ان (بھابھی) کے شرعی ورثاء (جن میں ان کا بھائی بھی شامل ہے) میں شریعت کے میراث کے قانون کے مطابق تقسیم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 6732، ط: دار طوق النجاة)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ.

المبسوط للسرخسی: (55/30، ط: دار المعرفة)
وإذا مات الرجل ولم تقسم تركته بين ورثته حتى مات بعض ورثته فالحال لا يخلو إما أن يكون ورثة الميت الثاني ورثة الميت الأول فقط أو يكون في ورثة الميت الثاني من لم يكن وارثا للميت الأول۔۔۔۔۔وأما إذا كان في ورثة الميت الثاني من لم يكن وارثا للميت فإنه تقسم تركة الميت الأول أولا لتبين نصيب الثاني، ثم تقسم تركة الميت الثاني بين ورثته۔۔۔الخ

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 205 Jul 20, 2023
marhoma bhabhi k marhom shohar ki miras me / mein se / say milne wale hissa / hissey ki marhoma bhabhi k wursa me / mein taqseem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.