عنوان: دوران غسل مقعد سے کسی چیز کے خارج ہونے پر غسل کا حکم(10766-No)

سوال: دوران غسل مقعد کو دھونے میں مبالغہ کرتے وقت کوئی چیز باہر نکل ائے تو کیا شروع سے دوبارہ غسل کرنا ہو گا
یا نہیں؟ 

جواب: غسل کے دوران مقعد (پاخانہ کی جگہ) سے اگر کوئی چیز نکل جائے تو اس سے غسل نہیں ٹوٹتا، اس لئے دوبارہ غسل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ صرف اس جگہ کو اچھی طرح دھولینا کافی ہے، البتہ اس صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (159/1، ط: الحلبي)
(وفرض) الغسل (عند) خروج (مني) من العضو وإلا فلا يفرض اتفاقا۔۔۔إلخ

و فيه أيضا: (134/1، ط: الحلبي)
(وينقضه خروج) كل خارج (نجس) بالفتح ويكسر (منه) أي من المتوضىء الحي معتادا أو لا من السبيلين أو لا (إلى ما يطهر)۔۔۔إلخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 776 Jul 24, 2023
dorane ghusal maqad se / say kisi cheez k kharij hone per / par ghusal ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.