عنوان: "عَرِیْشَہ فَاطِمَہ" اور "عَلِشْبَہ فَاطِمَہ" نام رکھنا"(10837-No)

سوال: میری ڈیڑھ سال کی بیٹی کا نام علشبہ فاطمہ ہے؟ کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟ اور بڑی بیٹی جو پانچ سال کی ہے، اس کا نام عریشہ فاطمہ ہے۔ کیا یہ دونوں نام صحیح ہیں؟

جواب: 1) "عَلِشْبَہ" (عین کے زبر، لام کی زیر، شین کے سکون اور با کے زبر کے ساتھ) ایک بے معنی لفظ ہے، جبکہ "فاطمہ" حضور اکرم ﷺ کی بیٹی کا نام ہے، چونکہ نام کا پہلا حصہ بے معنی ہے، اس لئے بہتر یہ ہے کہ صرف فاطمہ نام رکھا جائے اور اگر اس کے ساتھ کوئی دوسرا لفظ ملانا ہو تو کوئی اچھے معنیٰ والا لفظ ملایا جائے۔
2) لفظ "عَرِیْشَہ" (عین کے زبر، را کی زیر، یا کے سکون اور شین کا زبر) کا معنی ہے پالکی، جبکہ "فاطمہ" حضور اکرم ﷺ کی بیٹی کا نام ہے، مذکورہ نام رکھنا جائز ہے، مگر چونکہ نام کے پہلے حصے کا کوئی بامقصد مطلب نہیں بنتا، اس لئے بہتر ہے یہ ہے کہ بچی کا نام صرف "فاطمہ" نام رکھ دیا جائے اور اگر اس کے ساتھ کوئی اور لفظ ملاکر مرکب نام رکھنا ہو تو پھر کوئی دوسرا اچھے معنی والا لفظ ملالیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفقه الإسلامي و أدلته: (643/3، ط: دار الفکر)
"ويجوز التسمية بأكثر من اسم واحد، والاقتصار على اسم واحد أولى، لفعله صلّى الله عليه وسلم بأولاده"۔

قاموس الوحید: (ص: 1066، ادارہ اسلامیات)
العریشہ: ہودہ، اونٹ پر رھنے کی پالکی۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 516 Aug 07, 2023
arisha / aresha fatima / fatma" or " alishba / alishbah fatima / fatma" naam rakhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.