سوال:
کسی دوکان یا آفس کا نام زم زم رکھ سکتے ہیں؟
جواب:
"زمزم" اپنی نسبت کی وجہ سے مسلمانوں کے ہاں ایک مقدّس چیز ہے اور مقدّسات کے ناموں پر کسی چیز کا نام برکت حاصل کرنے کی غرض سے رکھنا جائز ہے، البتہ تجارتی مقاصد حاصل کرنے کے لئے محض نام رکھنے سے برکت حاصل نہیں ہوگی، بلکہ اصل برکت تب حاصل ہوگی جب تجارت کو غیر شرعی امور سے بھی پاک و صاف رکھا جائے۔
والله تعالىٰ أعلم بالصواب
دارالافتاء الإخلاص، کراچی