سوال:
رامین نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے؟
جواب: لفظ "رامین" عربی زبان کے لفظ "الرامی" کی جمع معلوم ہوتی ہے، اس اعتبار سے اس لفظ کا معنی ہے "تیر اندازی کرنے والے" لہذا اس معنی کے لحاظ سے کسی بچے کا نام رامین (Raameen) رکھنا درست ہے، تاہم چونکہ کتابوں میں یہ نام مردوں کا ملتا ہے اور صیغہ بھی مذکر کا ہے، لہذا بچی کا رامین کے بجائے کوئی اور نام رکھ لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المنجد: (مادہ: ر-م-ی، ص: 374، ط: مکتبة الحرمین)
الرامی: فا، ج: رماۃ و رامون، تیر مارنے والا
القاموس المحيط: (1201/1، ط: مؤسسة الرسالة)
والحسن بن الحسين بن رامين : فقيه.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی