سوال:
عرض یہ ہے کہ میں ایک کمرشل بینک میں کیشیئر کی نوکری کرتا ہوں، نماز کے لیے وضو کرنے کے بعد اگر کوئی کسٹمر آتا ہے اور میں نماز سے پہلے اس کسٹمر کے ساتھ مصروف ہوجاؤں تو کیا اس سے میرا وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب: واضح رہے کہ وضو کرنے کے بعد کسٹمر کو ڈیل کرنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، لہذا اگر وضو کرنے کے بعد کوئی وضو توڑنے والی چیز پیش نہ آئی ہو تو دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اسی وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب الطهارة، 134/1، ط: دار الفكر)
"(وينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) بالفتح ويكسر (منه) أي من المتوضئ الحي معتادا أو لا، من السبيلين أو لا (إلى ما يطهر) بالبناء للمفعول: أي يلحقه حكم التطهير".
الفتاوی الھندیة: (کتاب الطھارۃ، 9/1، ط: دار الفکر)
"منها ما يخرج من السبيلين من البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة، الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر وكذلك البول والريح الخارجة من الدبر."
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی