سوال:
بچوں کے لیے کوئی دین کی دعائیں بتائیں، چھوٹے بچوں پر ہم پڑھ کر پھونکیں تاکہ وہ بڑے ہوکر دیندار اور نیک صالح بنیں، کوئی اچھی سی دعا بتائیں۔
جواب: اولاد کو نیک صالح اور فرمانبردار بنانے کے لیے سب سے پہلے حرام روزی سے بچانا ضروری ہے، نیز ان کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کےحق میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں مانگتے رہنا چاہیے۔
اس سلسلے میں چند دعائیں درج ذیل ہیں جو قرآن مجید میں بھی وارد ہوئی ہیں:
"رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا"(الفرقان، آیت نمبر 74)
ترجمہ: اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنی بیوی بچوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما، اور ہمیں پرہیزگاروں کا سربراہ بنادے۔
"رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ" [إبراهيم ،آیت نمبر 40]
ترجمہ: یا رب! مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنادیجئے،اور میری اولاد میں سے بھی (ایسے لوگ پیدا فرمائیےجو نماز قائم کریں۔)اے پروردگار! اور میری دعا قبول فرمالیجئے۔
" رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ " [الأحقاف ، آیت نمبر 15]
ترجمہ: یارب! مجھے توفیق دیجئے کہ میں آپ کی اُس نعمت کا شکرادا کروں جو آپ نے مجھے اور میرے ماں باپ کو عطا فرمائی، اور ایسے نیک عمل کروں جن سے آپ راضی ہوجائیں، اور میرے لئے میری اولاد کو بھی صلاحیت دے دیجئے۔ میں آپ کے حضور توبہ کرتا ہوں، اور میں فرماں برداروں میں شامل ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الفرقان، الآیة: 74)
ربَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا o
تفسير ابن كثير: (132/6، ط: دار طيبة)
وقوله:{ وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ } يعني: الذين يسألون الله أن يخرج من أصلابهم وذرياتهم من يطيعه ويعبده وحده لا شريك له.
قال ابن عباس: يعنون من يعمل بالطاعة، فتقرُّ به أعينهم في الدنيا والآخرة.
وقال عكرمة: لم يريدوا بذلك صباحة ولا جمالا ولكن أرادوا أن يكونوا مطيعين.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی