عنوان: زندگی میں فوت ہونے والی بیوی کا شوہر کی میراث میں حصہ، نیز مرحومہ بیوی کو اپنے مرحوم والد کی میراث سے ملنے والے حصہ میں شوہر کا حصہ(10950-No)

سوال: میرے میراث سے متعلق دو سوالات ہیں:
۱) میری پہلی بیوی فوت ہوگئی اور اس سے کوئی اولاد بھی نہیں تھی، پھر اس کے بعد میں نے دوسری شادی کر لی تھی تو کیا میرے مرنے کے بعد میری پہلی بیوی کو میری وراثت سے کچھ حصہ ملے گا؟
۲) میری پہلی بیوی کے والد کی وراثت ابھی تقسیم نہیں ہوئی تھی کہ میری بیوی کا انتقال ہوگیا تھا، معلوم یہ کرنا ہے کہ جب اس کے والد کی وراثت تقسیم ہوگی تو کیا مجھے اس میں کوئی حصہ ملے گا؟

جواب: ۱) سوال میں پوچھی گئی صورت میں آپ کی زندگی میں فوت ہوجانے والی بیوی کا آپ کی میراث میں کوئی حصہ نہیں ہے۔
۲) آپ کی مرحومہ بیوی کو اپنے مرحوم والد کی میراث میں سے حصہ ملے گا جو ان کے شرعی ورثاء میں شریعت کے میراث کے قانون کے مطابق تقسیم ہوگا، اور اس میں سے بطورِ خاوند آپ کو بھی حصہ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ ...الخ

رد المحتار: (758/6، ط: دار الفکر)
وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقةً أو حكمًا كمفقود أو تقديرًا كجنين فيه غرة، ووجود وارثه عند موته حيًّا حقيقةً أو تقديرًا كالحمل، والعلم بجهل إرثه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 518 Aug 28, 2023
zindagi me / mein fot / fout / marne wali biwi ka shahar ki miras me / mein hissa,neiz marhoma biwi kw apne marhom walid ki miras se / sey milne waley hissa me / mein shohar / khawand ka hissa

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.