سوال:
مفتی صاحب! اگر روزہ رکھنے کے بعد بیمار ہوگیا تو کیا روزہ توڑنا جائز ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب: واضح رہے کہ اگر کوئی شخص روزے کی حالت میں اتنا بیمار ہو جائے کہ مزید مرض بڑھ جانے، جان کی ہلاکت یا کسی عضو کے ضائع ہو جانے کا اندیشہ ہو تو ایسے مریض کے لیے روزہ توڑنا جائز ہے، لیکن وہ روزہ معاف نہیں ہوگا بلکہ صحت یاب ہونے کے بعد اس کی قضا لازم ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهندية: (1/ 457، ط: رشيدية)
ومنها (المرض) المريض اذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالاجماع وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا وعليه القضاء اذا أفطر كذا في المحيط.
فتح القدير: (2/ 356، ط: رشيدية:
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی