سوال:
کیا لڑکے کا "اذہان" یا "ازیان" نام رکھنا جائز ہے؟
جواب: "اَذْہان" (ہمزہ پر زبر اور ذال پر جزم) عربی لفظ "ذہن" کی جمع ہے، جس کا معنی ہے "سمجھنا"، اور "ازیان" (ہمزہ پر زبر اور زاء پر جزم) عربی لفظ "زین" کی جمع ہے جس کا معنیٰ ہے : "زینت، آراستگی"۔ معنی کے اعتبار سے اَذْہان(Azhaan) اور ازیان (Azyaan)یہ دونوں نام رکھنا جائز ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القاموس المحیط: (1199/1، ط: مؤسسة الرسالة)
الذهن، بالكسر: الفهم، والعقل، وحفظ القلب، والفطنة، ويحرك، والقوة، والشحم
ج: أذهان۔
ایضاً: (1204/1، ط: مؤسسة الرسالة)
الزَین :ضد الشین ج:ازیان۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی