عنوان: حجامہ آپ ﷺ کی سنت اور ایک بہترین علاج بھی ہے۔(1098-No)

سوال: السلام علیکم، اکثر سننے میں آیا ہے کہ حجامہ کروانا سنت ہے، حجامہ کیا ہے اور کیا یہ سنت بھی ہے؟ شکریہ

جواب: حجامہ آپ ﷺ کی سنت اور ایک بہترین علاج بھی ہے، جس میں جسم سے فاسد خون کو نکالا جاتا ہے۔ رسول اللہﷺ نے خود حجامہ لگوایا ہےاور دوسروں کو ترغیب بھی دی ہے، اس سلسلے میں تین احادیث ذکر کی جاتی ہیں۔
1) حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے یہ روایت منقول ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’شفا تین چیزوں میں ہے: حجامہ کے ذریعے کَٹ لگوانے میں، شہد کے استعمال میں، آگ سے  داغنے میں، تاہم میں اپنی امت کو آگ کے داغنے سے روکتا ہوں۔(صحیح بخاری، حدیث نمبر:5681)
2) حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’سب سے بہترین دوا، جس سے تم علاج کرو، وہ حجامہ لگوانا ہے۔(صحیح بخاری، حدیث نمبر:5696)
3) حضرت ابو کبشہ اَنماری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ سرِ مبارک اور دونوں کندھوں کے درمیان حجامہ لگوایا کرتے تھے، اور فرماتے : ’’جس شخص نے (حجامہ کے ذریعے) اپنا خون نکلوایا تو اب اُسے کوئی خدشہ نہیں اس بات سے کہ وہ کسی بیماری کا کوئی علاج نہ کرائے‘‘۔ (سنن أبي داود، حدیث نمبر:3861)
لہٰذا حجامہ ایک مسنون اور طبِ نبوی کا علاج ہے، جس کے لیے ماہر شخص اور مفید (طاق) ایام کی رعایت رکھنا ضروری ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1589 Mar 21, 2019
hijamma / hajama sunnat aur aik behtareen ilaj / elaj bhi hai, hijamma is sunnat and better treatment

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.