عنوان: بیوہ، بیٹے اور والدین کے درمیان ڈیڑھ کروڑ کی تقسیمِ میراث(11158-No)

سوال: شوہر کی وفات کے بعد والدین اور بیوی بچوں میں سے اس کی جائیداد کا حقدار کون ہوگا؟ مرحوم کی کل جائیداد کی ملکیت ½1 کروڑ روپے ہیں۔ ورثاء میں والدین، بیوی اور ایک بیٹا ہے۔

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل رقم کو چوبیس (24) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو تین (3)، بیٹے کو تیرہ (13)، والد کو چار (4) اور والدہ کو چار (4) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے ڈیڑھ کروڑ (15000000) میں سے بیوہ کو اٹھارہ لاکھ پچہتر ہزار (1875000) روپے، بیٹے کو اکیاسی لاکھ پچیس ہزار (8125000) روپے، والد کو پچیس لاکھ (2500000) روپے اور والدہ کو پچیس لاکھ (2500000) روپے ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
وَلأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ وَلَد ... الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... الخ

الدر المختار: (774/6، ط: سعید)
ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف: جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده (ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 241 Oct 09, 2023
bewa,betay or waldain k darmian 1,500,0000 ki taqseem e miras

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.