عنوان: اولیاء اللہ کے مزارات پر دعاوں کی قبولیت کی نیت سے جانا (11171-No)

سوال: کسی بزرگ، ولی یا عالم دین کی قبر پر اس لیے جانا کہ وہاں جا کر دعا کرنے پر دعا قبول ہوتی ہے اور اپنے مقاصد میں کامیابی ملتی ہے، کیا ان کی قبروں پر دعا کی قبولیت کی امید لیکر جانا چاہیے یا نہیں؟ ایسا کرنا بدعت تو نہیں؟ جواب دے کر مشکور فرمائیں۔

جواب: واضح رہے کہ اولیاء اللہ کے مزارات پر جانا اور وہاں جا کر ان کی مغفرت، بلندی درجات کی دعا اور ایصال ثواب وغیرہ کرنا جائز ہے، نیز ان کے مزار کے پاس اللّٰہ تعالیٰ سے اپنی حاجات کے لیے دعا مانگنا اور دعا میں ان مرحوم بزرگ کا وسیلہ ذکر کرنا بھی جائز ہے، لیکن دعا کے قبول ہونے کے لیے یہ سب باتیں ضروری نہیں ہیں، نہ مزار پر جانا ضروری ہے، نہ ہی ان کے وسیلے سے دعا مانگنا ضروری ہے، البتہ چونکہ شرعاً ان سب باتوں کا ثبوت ہے، اس لیے ان پر عمل کرنے میں حرج نہیں ہے، بشرطیکہ اس میں غلو نہ کیا جائے، اس لیے اس سلسلے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ دعا کی قبولیت مزار پر جا کر ہی ہو گی یا ان بزرگ کے وسیلے کے بغیر دعا قبول ہی نہیں ہوگی، تو ایسا طرز عمل غلو اور بدعت کے زمرے میں آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدۃ، الآیة: 35)
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ o

إحياء علوم الدين: (247/2)
"ويدخل في جملته زيارة قبور الأنبياء عليهم السلام وزيارة قبور الصحابة والتابعين وسائر العلماء والأولياء وكل من يتبرك بمشاهدته في حياته يتبرك بزيارته بعد وفاته ويجوز شد الرحال لهذا الغرض ولايمنع من هذا قوله صلى الله عليه وسلم: لاتشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد مسجدي هذا والمسجد الحرام والمسجد الأقصى؛ لأن ذلك في المساجد فإنها متماثلة بعد هذه المساجد وإلا فلا فرق بين زيارة قبور الأنبياء والأولياء والعلماء في أصل الفضل وإن كان يتفاوت في الدرجات تفاوتًا عظيمًا بحسب اختلاف درجاتهم عند الله".

الدر المختار مع رد المحتار: (397/6، ط: دار الفکر)
"(و) كره قوله (بحق رسلك وأنبيائك وأوليائك) أو بحق البيت لأنه لا حق للخلق على الخالق تعالى".
"(قوله وكره قوله بحق رسلك إلخ)۔۔۔۔۔۔وفی التاتارخانیۃ وجاء فی الآثار مادل علی الجواز".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1096 Oct 10, 2023
aulia allah k mazarat per duaon ki qabooliat ki niyat se jana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Bida'At & Customs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.