عنوان: طلاق سامان کمرے سے باہر نکالنے پر معلق کردیا جبکہ سامان پہلے ہی کمرے سے باہر نکالا جاچکا تھا (11189-No)

سوال: دو بھائی ایک ہی گھر میں مقیم ہیں۔ چند دن پہلے ایک بھائی نے اپنا سامان دوسرے بھائی کی غیر موجودگی میں دوسرے بھائی کے کمرے میں شفٹ کردیا اور اگلے دن خود بھی بیرون ملک چلا گیا۔ اس کے جانے کے بعد دوسرے بھائی کی بیوی نے اپنا سامان اپنے کمرے میں اور اس کا سامان اس کے کمرے میں پہلے جیسی ترتیب کے مطابق شفٹ کردیا۔
اس بات کو ہفتہ گزرنے کے بعد بیرون والے بھائی نے اپنی بہن کو کال کر کے کہا کہ "اگر میرا سامان اس کمرے سے باہر نکالا تو میری بیوی کو تین طلاق"، جبکہ سامان پہلے ہی باہر نکالا جا چکا تھا۔ اس کی یہ بات سن کر باقی گھر والوں نے سامان دوبارہ اسی کمرے میں رکھ دیا اور اس کو ویڈیو بنا کر بھیج دی کہ سامان وہیں ہے جہاں آپ رکھ کر گئے تھے۔
معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں کیا طلاق واقع ہوگئی یا نہیں؟

جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں شوہر نے طلاق کو سامان کمرے سے باہر نکالنے کے ساتھ معلق کیا ہے، اس لیے مستقل میں جب بھی یہ سامان مذکورہ کمرے سے باہر نکالا جائے گا تو اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی، البتہ تعلیق سے پہلے سامان کو کمرے سے باہر نکالنے کی وجہ سے بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاویٰ الھندیة: (421/1، ط: مکتبة رشیدیة)

ولو قال لها وهي صحيحة ان صححت فانت طالق وقع الطلاق حین سکت، یعنی فی الحال، وکذا اذا قال ان بصرت ان سمعت فأنت طالق، وھی بصیرۃ و سمیعۃ وقع للحال، قال واما القیام والقعود و الرکوب و السکنی، فھو علی ان یمکث ساعة بعد الیمین، و اما الدخول فلا یکون الا علی دخول المستقبل وکذا الخروج لایکون الا علی خروج المستقبل و کذا الحبل اذا قال للحبلی ان حبلت فھذا علی حبل المستقبل وکذالک الضرب و الاکل علی الحادث بعد الیمین، کذا فی المحیط۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 295 Oct 12, 2023
talaq saman kamray se bahir nikalny per mualaq kar diya jab k saman pehle he kamray se bahir nikala ja chuka tha

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.