عنوان: بچوں کو پیشاب یا پاخانہ کروانے سے وضو ٹوٹنا(11194-No)

سوال: میرے ایک دو سال کا بیٹا اور تین سال کی بیٹی ہے۔ اکثر میں نماز پڑھ رہی ہوتی ہوں تو انہیں پیشاب یا پاخانے کے لیے بیت الخلا لے جانا پڑتا ہے اور بچوں کی طہارت بھی کروانی پڑتی ہے تو کیا اس صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے اور ایسا ہر فرض اور نفلی نماز میں ہوتا ہے تو کیا ہر بار دوبارہ وضو کی ضرورت ہے؟

جواب: بچوں کو پیشاب یا پاخانہ کروانے کے لیے بیت الخلاء لے جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے۔ ہاں! البتہ اگر پیشاب یا پاخانہ کرواتے ہوئے نجاست لگ جائے تو اسے دھونا ضرورى ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (کتاب الطهارة، 134/1، ط: دار الفكر)

"(وينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) بالفتح ويكسر (منه) أي من المتوضئ الحي معتادا أو لا، من السبيلين أو لا (إلى ما يطهر) بالبناء للمفعول: أي يلحقه حكم التطهير".

والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏
دارالافتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 535 Oct 16, 2023
bacho ko peshab ya pakhana karwane se wazu tootna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.