عنوان: مضاربت کی تعریف اور اس کے احکام(1132-No)

سوال: مفتی صاحب ! مضاربت کے بارے میں مکمل رہنمائی فرما دیں۔

جواب: شریعت کی اصطلاح میں مضاربت اس کام کو کہتے ہیں، جس میں ایک فریق کی طرف سے سرمایہ ہوتا ہے اور دوسرے فریق کی جانب سے عمل اور محنت ہوتی ہے۔
مضاربت چند شرائط کے ساتھ جائز ہے:
1- مضاربت میں سرمایہ اور کاروبار حلال ہو۔
2- معاملہ میں کوئی شرطِ فاسد نہ ہو۔
3- ہر فریق کو اختیار ہو کہ کاروبار ختم ہونے کے بعد آئندہ جاری رکھے یا ختم کر دے۔
4- منافع دونوں فریقوں میں فیصد کے حساب سے طے شدہ ہو، کسی ایک فریق کے لئے مخصوص اورمتعین رقم کی شرط لگانا جائز نہیں۔
5-اگر مضاربت میں نفع نہ ہوا ہو، تو نقصان کی صورت میں سرمایہ کار نقصان برداشت کرے گا اور مضارب کی محنت رائیگاں جائے گی۔
6- مضارب امین کی حیثیت سے کام کرے گا، لہذا رب المال جس نوعیت کے کام کی اجازت دے، اسی طرح کا کام کرسکتا ہے، ورنہ خیانت ہوگی، البتہ اگر مضارب نے کسی خاص کاروبار کی شرط لگانے کے بجائے، عام اجازت دی ہو، تو پھر مضارب ہر طرح کا جائز کام کرسکتا ہے۔
7-مضاربت میں ایک بار نفع ہونے کے بعد نقصان کی صورت میں ابتداءً اس نقصان کی تلافی نفع سے کی جائے گی، اگر نقصان نفع سے بھی زیادہ ہو، تو پھر نفع کے بعد باقی نقصان کی تلافی اصل سرمائے سے کی جائے گی۔
8- اگر رب المال نے عام اجازت دی ہو، تو مضارب آگے کسی اور کو بھی مضاربت پر مال دے سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مختصر القدوری: (113/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
المضاربة: عقد على الشركة بمال من أحد الشريكين وعمل من الآخر ولا تصح المضاربة إلا بالمال الذي بيننا أن الشركة تصح به ومن شرطها: أن يكون الربح بينهما مشاعا لا يستحق أحدهما منه دراهم مسماة ولا بد أن يكون المال مسلما إلى المضارب ولا بد لرب المال فيه فإذا صحت المضاربة مطلقة جاز للمضارب أن يشتري ويبيع ويسافر ويبضع ويوكل وليس له أن يدفع المال مضاربة إلا أن يأذن له رب المال في ذلك
وإن خص له رب المال التصرف في بلد بعينه أو في سلعة بعينها لم يجز له أن يتجاوز ذلك
وكذلك إن وقت للمضاربة مدة بعينها جاز وبطل العقد بمضيها۔۔۔وما هلك من مال المضاربة فهو من الربح دون رأس المال فإن زاد الهالك على الربح فلا ضمان على المضارب فيه

الھدایۃ: (202/3، ط: دار احیاء التراث العربی)
"ولا يضارب إلا أن يأذن له رب المال أو يقول له اعمل برأيك"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 8135 Mar 25, 2019
Muzarbat ki tareef aur us kay ehkaam, Definition of Mudarabat and its rules

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.