عنوان: ڈیری ملک چاکلیٹ کی خرید و فروخت کرنے کا حکم(115-No)

سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ " ڈیری ملک کمپنی" کی مصنوعات کو بیچنا شرعا کیسا ہے؟

جواب: جو ” ڈیری ملک “ پاکستان یا کسی اسلامی ملک مثلاً : ملائیشیا وغیرہ میں بنائی جاتی ہے، اگر ان ممالک میں حرام اجزاء” ڈیری ملک “ میں نہیں ملائے جاتے ہوں، تو ایسی ڈیری ملک بلا تردد کھا سکتے ہیں۔
اور جو” ڈیری ملک “ کسی غیر مسلم ملک میں بنی ہو اور اسے وہاں سے درآمد کیا گیا ہو، تو اس میں حرام اجزاء جیسے: ” جیلیٹن “ وغیرہ ملانے کا احتمال اور شک ہوتا ہے، لہذا اس کے کهانے سے احتراز کرنا چاہیے۔
ہاں ! اگر یقین اورتحقیق کے ساتھ معلوم ہوجائےکہ اس میں حرام اجزاء شامل ہیں، تو اس کا استعمال ناجائز ہوگا۔
واضح رہے کہ جو حکم اس کے کهانے کا ہے، وہی حکم اس کی خرید و فروخت کا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ: (392/39، ط: دار السلاسل)
قال الجصاص: قال أصحابنا: لا يجوز الانتفاع بالميتة على وجه

و فیھا ایضاً: (355/25، ط: دار السلاسل)
شحم الحيوان المذكى حلال من أي مكان أخذ. وأما الحيوانات غير المأكولة كالخنزير فشحمها حرام كغيره. وكذلك يحرم أكل شحوم الميتة فلا تؤثر التذكية فيه.

الفقہ الاسلامی و ادلتہ: (5265/7، ط: دار الفکر)
المواد الغذائية التي يدخل شحم الخنزير في تركيبها دون استحالة عينه مثل بعض الأجبان وبعض أنواع الزيت والدهن والسمن والزبد وبعض أنواع البسكويت والشوكولاته والآيس كريم، هي محرمة ولايحل أكلها مطلقا، اعتبارا لإجماع أهل العلم على نجاسة شحم الخنزير وعدم حل أكله، ولانتفاء الاضطرار إلى تناول هذه المواد.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 573 Dec 25, 2018
dairy milk chocolate ki khareed o frokht/ko khareednay ka hukum/hukm, Rulings regarding the buying and selling the dairy milk chocolate

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.