سوال:
ایک ہندو ہے، جو علاج کے لئے مساج دیتا ہے اور مساج شروع ہوتا ہے، اس سے پہلے وہ مریض کے سر پر اپنے ہاتھ رکھتا ہے اور کچھ منتر پڑتا ہے، وہ کہتا ہے کہ وہ اس شخص کا علاج کرنے کے لئے اپنے خدا سے دعا کر رہا ہے، کیا مسلمان اس سے مساج کرا سکتا ہے؟
جواب: ہندو چونکہ منتر میں شرکیہ کلمات پڑھتے ہیں اور غیر اللہ سے مدد طلب کرتے ہیں، اس وجہ سے ہندؤوں سے منتر کے ذریعہ علاج کروانا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
اوجز المسالک: (باب التعوذ و الرقیۃ فی المرض، 387/14)
فی المستخرجۃ عن مالک لا احب رقی اہل الکتاب وکراہۃ ذٰلک واللہ اعلم اذا لم تکن رقیتہم موافقۃ لما فی کتاب اللہ تعالیٰ وانما کانت من جنس السحر وما فیہ کفر مناف للشرع.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی