سوال:
رہنمائی فرمائیں کہ عمارہ نام کا کیا معنی ہے اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب: عَمَّارَہْ (عین پر زبر، میم مشدد پر زبر اور را پر بھی زبر) عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ہے بہت صوم و صلوٰۃ والی، متحمل المزاج اور باوقار، لہذا بچی کا نام عَمَّارَہْ (Ammaarah) رکھنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القاموس الوحید: (ص: 1126، ط: ادارہ اسلامیات)
العَمَّار: بہت صوم و صلوٰۃ والا، متحمل المزاج، باوقار۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی