عنوان: مسافر شخص کا نمازِ جنازہ کی امامت کرنا(12290-No)

سوال: مفتی صاحب! میں ایک جگہ شرعی مسافر تھا، وہاں مسجد میں ایک جنازہ آیا تو مرحوم کے ولی نے مجھ سے جنازہ پڑھانے کی درخواست کی اور میں نے نمازِ جنازہ پڑھا دیا، لوگوں کو بعد میں پتا چلا کہ میں مسافر ہوں تو وہ اب اعتراض کررہے ہیں کہ مسافر نمازِ جنازہ نہیں پڑھا سکتا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا شرعی مسافر نمازِ جنازہ پڑھا سکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ مسافر عاقل بالغ شخص ولی کی اجازت سے نمازِ جنازہ پڑھا سکتا ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر: (170/1، ط: دار إحياء التراث العربي)
فتصح الاقتداء بهم لكونهم أهلا للإمامة

الدر المختار: (کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، 222/2، ط: دار الفکر)
"(وله) أي للولي ومثله كل من يقدم عليه من باب أولى (الإذن لغيره فيها) لأنه حقه فيملك إبطاله

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 774 Nov 07, 2023
musafir shakhs ka namaz e janaza ki imamat karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.