عنوان: ذہانت بڑھانے کے لیے سورہ الم نشرح زعفران سے لکھ کر اس کا پانی پلانا(12295-No)

سوال: میں اپنے دو سال کے بچے کو ذہانت کی غرض سے زعفران سے سورہ الم نشرح لکھ کر پلاتی ہوں، لیکن زعفران سے بہت مشکل سے لکھا جاتا ہے، کیا میں اسے پوئنٹر سے لکھ کر پلاسکتی ہوں، اس سے نقصان تو نہیں ہوگا؟
مزید میرا دو سال کا بچہ اس کے باپ یا دادا کے گھر میں داخل ہونے پر ڈر جاتا ہے، باہر جانے سے گھبراتا ہے، حالانکہ پہلے ایسے نہیں تھا، کوئی ایسی دعا بتادیں جس سے اس کا خوف ختم ہوجائے اور دل مضبوط ہوجائے اور اس کا ضدی پن ختم کرنے کے لیے بھی کوئی دعا بتادیں۔

جواب: واضح رہے کہ ذہانت یا حافظہ ‏بڑھانے کے لیے "سورہ الم نشرح"، "رب زدنی علما" یا "رب اشرح لی صدری" والی آیات یا کوئی اور وظیفہ خاص طور پر زعفران ہی سے لکھ کر پلانا ضروری نہیں ہے، بلکہ ان آیات کو خود پڑھنا یا پڑھ کر پانی وغیرہ پر دم کرکے ‏پینا اور پلانا بھی مفید ہے۔
گھبراہٹ، ڈر اور خوف کی وجہ نظر بد وغیرہ بھی ہوسکتی ہے، ایسی صورت میں آیت الکرسی کے ساتھ ‏معوّذتین (قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس) پابندی کے ساتھ پڑھ کر بچہ پر دم کرنا مفید ہے، نیز ‎حدیث سے درج ذيل دعا بچے پر پڑھ کر دم کرنا بھی ثابت ہے:‏" أُعِيذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّة" ‏‏(ترمذی، حدیث نمبر:2060)‏
اس کے ساتھ ساتھ والدین کو اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنا اور بچے کی کیفیت بدلنے کی دعا کرنے کا اہتمام بھی کرنا ‏چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح البخاري: (رقم الحديث: 5016)‏
عن عائشة رضي الله عنها: «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا ‏اشتكى يقرأ على نفسه بالمعوذات وينفث، فلما اشتد وجعه كنت أقرأ عليه ‏وأمسح بيده رجاء بركتها»۔

سنن الترمذي: (رقم الحديث: 2058)‏
عن أبي سعيد قال: «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتعوذ من الجان ‏وعين الإنسان حتى نزلت المعوذتان فلما نزلتا أخذ بهما وترك ما سواهما» : وفي ‏الباب عن أنس وهذا حديث حسن غريب‎.‎

و فيها: (رقم الحديث: 2060)‏
عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏يعوذ الحسن والحسين يقول: «أعيذكما بكلمات الله التامة من كل شيطان ‏وهامة، ومن كل عين لامة» ، ويقول: «هكذا كان إبراهيم يعوذ إسحاق ‏وإسماعيل» حدثنا الحسن بن علي الخلال قال: حدثنا يزيد بن هارون، وعبد ‏الرزاق، عن سفيان، عن منصور، نحوه بمعناه،: هذا حديث حسن صحيح‎.‎

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب ‏
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 314 Nov 08, 2023
zahanat barhany k liye surah alam nashrah zafran se likh kar us ka pani pilana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.