عنوان: دہ در دہ (10X10) تالاب کی پیمائش اسکوائر فٹ کے اعتبار سے(123-No)

سوال: مفتی صاحب! آج کل کے مروجہ اسکوائر فٹ کے اعتبار سے دہ در دہ (دس بائی دس) تالاب کی کیا پیمائش بنتی ہے؟

جواب: واضح رہے کہ ایک شرعی گز ڈیڑھ فٹ کے برابر ہوتا ہے، اس حساب سے دس شرعی گز (1.5x10) پندرہ فٹ بنتے ہیں، آج کل کے مروجہ اسکوائر فٹ نکالنے کے لیے طول xعرض یعنی 15 فٹ 15xفٹ کرنے سے 225 اسکوائر فٹ بنتے ہیں، لہذا شرعی دہ در دہ کی مروجہ پیمائش 225 اسکوائر فٹ بنتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

خلاصۃ الفتاوی: (کتاب الطہارۃ، 3/1)
الحوض الکبیر مقدار بعشرۃ ازرع فی عشرۃ ازرعٍ۔۔۔۔۔وعلیہ الفتوٰی۔

الھندیۃ: (کتاب الطہارۃ، 18/1، ط: دار الفکر)
والفاصل بين الكثير والقليل أنه إذا كان الماء بحيث يخلص بعضه إلى بعض بأن تصل النجاسة من الجزء المستعمل إلى الجانب الآخر فهو قليل وإلا فكثير قال أبو سليمان الجوزجاني إن كان عشرا في عشر فهو مما لا يخلص وبه أخذ عامة المشايخ - رحمهم الله -. هكذا في المحيط.

کذا فی فتاوی بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 144001200291

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2878 Dec 25, 2018
10/10, das by das, 10 by 10 hoz/hauz ki murawija/murawijah paimani/paymani/pemani se/say miqdaar/miqdaar, the amount of a 10/10,10 by 10 pool by customary/traditional/established/conventional scalesk

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.