سوال:
سوال یہ ہے کے میرے بھائی نے شیر خواری کے زمانہ میں تقریباً ایک سال کی عمر میں میری چچی کا دودھ پیا تھا، اب وہ چچی کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتا ہے، کیا اس کا نکاح جائز ہے؟
جواب: صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کے بھائی نے مدتِ رضاعت میں اپنی چچی کا دودھ پیا تھا، تو اس چچی کی بیٹی آپ کے بھائی کے لیے رضاعی بہن بن چکی ہے، اور رضاعی بہن بھائی کا آپس میں نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (443/3، ط: دار الفکر)
يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی