عنوان: میت کی قسم کے کفارے کا حکم(1269-No)

سوال: اگر کسی نے قسم کھا کر توڑ دی ہو اور کفارہ ادا کیے بغیر مر گیا ہو، تو کیا اس کی طرف سے کفارہ ادا کرسکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ اگر میت نے مرنے سے پہلے، اپنے ذمے اللہ تعالیٰ کے واجب حقوق مثلاً: قسم کا کفارہ وغیرہ ادا کیے جانے کی وصیت کی تھی، تو ایسی صورت میں بندوں کے حقوق مثلاً: قرضے وغیرہ ادا کرنے کے بعد اگر مال بچ جائے، تو اس کے ایک تہائی سے میت کی ذمے واجب کفارات وغیرہ کی وصیت کو پورا کیا جائے گا، چاہے ایک تہائی مال ان کفارات کے لیے کافی ہو یا نہ ہو۔
اور اگر میت نے وصیت نہ کی ہو، تو ورثاء پر کفارہ ادا کرنا لازم نہیں ہے۔
ہاں ! اگر وہ اپنی خوشی اور رضا ورغبت سے اپنی طرف سے میت کے کفارات کو ادا کریں گے، تو اللہ تعالیٰ کی رحمت واسعہ سے امید کی جاسکتی ہے کہ اللہ جل شانہ اس میت پر رحم فرماتے ہوئے، ان کفارات کو قبول فرماکر اس کے ذمے جو حقوق اللہ واجب تھے، ان کو ساقط فرمادیں گے، اور ان وارثین کو بھی ثواب عطا فرمائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (72/2، ط: دار الفکر)

(ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة (وكذا حكم الوتر) والصوم، وإنما يعطي (من ثلث ماله)
(قوله يعطى) بالبناء للمجهول: أي يعطي عنه وليه: أي من له ولاية التصرف في ماله بوصاية أو وراثة فيلزمه ذلك من الثلث إن أوصى، وإلا فلا يلزم الولي ذلك لأنها عبادة فلا بد فيها من الاختيار، فإذا لم يوص فات الشرط فيسقط في حق أحكام الدنيا للتعذر، بخلاف حق العباد فإن الواجب فيه وصوله إلى مستحقه لا غير، ولهذا لو ظفر به الغريم يأخذه بلا قضاء ولا رضا، ويبرأ من عليه الحق بذلك إمداد.
ثم اعلم أنه إذا أوصى بفدية الصوم يحكم بالجواز قطعا لأنه منصوص عليه. وأما إذا لم يوص فتطوع بها الوارث فقد قال محمد في الزيادات إنه يجزيه إن شاء الله تعالى....(قوله وإنما يعطي من ثلث ماله) أي فلو زادت الوصية على الثلث لا يلزم الولي إخراج الزائد إلا بإجازة الورثة. وفي القنية: أوصى بثلث ماله إلى صلوات عمره وعليه دين فأجاز الغريم وصيته لا تجوز لأن الوصية متأخرة عن الدين ولم يسقط الدين بإجازته. اه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 978 Apr 12, 2019
mayyat /mayyet ky kaffary ka hukum, Ruling on kaffara / expiation for the swear of deceased

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Ruling of Oath & Vows

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.