سوال:
نذر مانی ہوئی گائیوں کی شیرنی کا گوشت کن لوگوں کو دیا جا سکتا ہے؟ کیا اس میں سے مالدار، یتیم، مسکین اور مدارس کے طلبہ سب کھا سکتے ہیں یا صرف غریب ہی اس کے مستحق ہوں گے؟ کیا شیرنی کے گوشت میں گھر والے اور والدہ یا بھائی (جن پر نذر واجب ہے) بھی کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر ہم گھر میں گائے لا کر ذبح کرکے لوگوں کو دعوت کرکے کھلا دیں تو کیا شیرنی ادا ہوجائے گا ؟ براہِ کرم اس کی تفصیل عنایت فرمائیں۔
جواب: واضح رہے کہ نذر (منّت) مانی ہوئی چیز کے مستحق صرف فقراء ہوتے ہیں، لہٰذا مالدار لوگوں کے لیے نذر کی گائے کا گوشت کھانا جائز نہیں ہے۔
نیز نذر ماننے والے اور اُس کے اہلِ خانہ کے لیے بھی چونکہ نذر کی چیز کا کھانا جائز نہیں ہوتا، اس لیے آپ کی والدہ، بھائی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نذر کی گائے کا گوشت کھانا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:
رد المحتار: (339/2، ط: دار الفكر)
وهو مصرف أيضا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة كما في القهستاني
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی