سوال:
اذان کے بعد کی دعا میں ہاتھ اٹھا کے مانگنا زیادہ بہتر ہے یا بغیر ہاتھ اٹھائے؟
جواب: اذان کے بعد جو دعا پڑھی جاتی ہے، اسے زبانی پڑھنا چاہیے، ہاتھ اٹھاکر دعا پڑھنا ثابت نہیں ہے، اس وجہ سے اذان کے بعد، بغیر ہاتھ اٹھائے دعا مانگنا افضل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فیض الباری: (باب الدعاء عند النداء، 167/2، ط: رشیدیة)
" والمسنون في ہذا الدعاء ألاَّ ترفع الأیدي؛ لأنہ لم یثبت عن النبي ﷺ رفعھا ".
شرح النقایۃ: (باب الأذان، 61/1، ط: اعزازیة دیوبند)
" ویستحب إجابۃ المؤذن باللسان -إلی- ثم دعا بعد الفراغ بالوسیلۃ للنبي ﷺ ".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی