عنوان: مقروض کی نماز جنازہ کا حکم(1289-No)

سوال: ایک بیان میں نکاح خواں نے یہ کہا كہ مہر اگر ادا نا کیا تو وہ مقروض ہے اور اگر وہ مقروض مرجائے تو اسکی نماز جنازہ ادا نہیں ہوتی، کیا یہ بات صحیح ہے ؟
2 ) اور اِس حوالے سے یہ بھی ایک صاحب نے کہا كہ بے شک علماء سے پوچھ لیں کہ مقروض کو گوشت اور سیب فروٹ کھانے کی اِجازَت نہیں ہے، کیا یہ بات درست ہ

جواب:
واضح رہے کہ بیوی کا حق مہر شوہر کے ذمہ قرض ہوتا ہے ۔
اور احادیث مبارکہ میں قرض کو جلد ادا کرنے کی نہایت تاکید وارد ہوئی ہے، باوجود کشادگی کہ قرض واپس نہ کرنے کو حدیث میں ظلم سے تعبیر کیا گیا ہے۔
اسی بات کی تنبیہ کے لیے مقروض کی نماز جنازہ بھی نبی اکرم صلی الله عليہ وسلم نے خود پڑھانے سے منع فرمادیا تھا تاکہ لوگ اس کی فکر کریں، البتہ دوسرے صحابہ کرام کو نماز جنازہ پڑھنے کا حکم فرمایا تھا، جس سے معلوم ہوا کہ مقروض کی نماز جنازہ ہوتی ہے۔
البتہ سوال میں مذکور یہ بات کہ
" مقروض کو پھل فروٹ نہیں کھانے چاہییں " یہ بات اس تناظر میں کہی جاتی ہے کہ مقروض اپنی بنیادی ضرورت پوری کر کے باقی رقم اپنے قرض کی ادائیگی میں صرف کرنی چاہیے، ورنہ مقروض کو پھل کھانے سے شرعا ممانعت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (باب مطل الغنی ظلم، رقم الحدیث: 2400)

عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ صلی الله عليه وسلم قال : مَطْلُ الغَنِیّ ظُلْم ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1493 Apr 14, 2019
maqrooz ki namaz janazah /janaza ka hukum, Ruling on the funeral prayer of the debtor

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.