سوال:
اگر بچہ کپڑوں پر قے (الٹی) کردے تو کیا کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟
جواب: بچے کی قے (الٹی) منہ بھر کر ہو تو یہ نجس ہے، اور اگر جسم یا کپڑوں پر ایک درہم یا ایک درہم سے زائد مقدار میں لگ جائے ہو تو اس کا پاک کرنا ضروری ہے، اور اگر قے (الٹی) منہ بھر کر نہ ہو تو وہ ناپاک نہیں ہے۔
بعض دفعہ بچہ اپنے حلق سے دودھ نگلے بغیر ہی وہ دودھ منہ سے باہر نکال دیتا ہے، ایسا دودھ پاک ہے اور اس پر شرعاً قے کا حکم لاگو نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (138/1، ط: دار الفکر)
''وهو نجس مغلظ ولو من صبي ساعة ارتضاعه، هو الصحيح ؛ لمخالطة النجاسة''۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی