سوال:
میرا آٹھ ماہ کا شیر خوار بیٹا ہے، جو کبھی گلاس سے پانی پی کر بچا دیتا ہے، تو میں بچا ہوا پی لیتا ہوں، لیکن میرے ایک عزیز کہتے ہیں کہ باپ اپنے شیر خوار بیٹا (جو اپنی ماں کا دودھ پیتا ہے) کا جھوٹا پانی پی نہیں سکتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا باپ اپنے شیر خوار بیٹے کا جھوٹا پانی پی سکتا ہے یا نہیں پی سکتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ باپ کے لیے اپنے شیر خوار بیٹے کے جھوٹا پانی پینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
العنایۃ شرح الھدایۃ: (438/3، ط: دار الفکر)
والرضاع بفتح الراء وهو الأصل وبكسرها وهو لغة فيه مص اللبن من الثدي. وفي الشريعة عبارة عن مص شخص مخصوص، وهو أن يكون صبيا رضيعا من ثدي مخصوص وهو ثدي الآدمية في وقت مخصوص۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی