سوال:
ایک مرتبہ میری بڑی بہن کے شوہر سخت بیمار تھے، ان کو ڈینگی وائرس ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ان کو خون کی ضرورت تھی، تو میں نے انہیں اپنا خون دے دیا تھا، سوال یہ ہے کہ بہن کے شوہر کی رگوں میں میرا خون دوڑ رہا ہے، اس سے میری بہن کے نکاح پر کوئی اثر تو نہیں پڑے گا؟
جواب: خون دینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی ہے، لہذا بہنوئی کو خون دینے سے آپ کی بہن کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اور آپ کی بہن کا نکاح بدستور برقرار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
العنایۃ شرح الھدایۃ: (438/3، ط: دار الفکر)
والرضاع بفتح الراء وهو الأصل وبكسرها وهو لغة فيه مص اللبن من الثدي. وفي الشريعة عبارة عن مص شخص مخصوص، وهو أن يكون صبيا رضيعا من ثدي مخصوص وهو ثدي الآدمية في وقت مخصوص۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی