سوال:
ہمارے علاقے میں پانی کی لائن پھٹ گئی ہے اور اس میں گٹر کے پانی کی آمیزش ہو رہی ہے، گھروں میں نالی والا پانی مل کر آرہا ہے، کیا وہ پانی استعمال کرنا درست ہے؟
جواب: لائن کا پانی جب تک لائن میں چل رہا ہو تو وہ "ماء جاری" کے حکم میں ہے، لہذا اگر اس میں نجاست کا اثر ظاہر ہوجائے یعنی اس نجاست کی وجہ سے پانی کے اوصاف ثلاثہ رنگ، بو یا مزہ میں سے کوئی ایک وصف بھی تبدیل ہوجائے تو پانی ناپاک ہوگا اور اس سے وضو اور غسل کرنا جائز نہیں ہوگا، لیکن اگر نجاست کا اثر ظاہر نہ ہو، یعنی اس نجاست کی وجہ سے پانی کے اوصاف ثلاثہ رنگ، بو یا مزہ میں سے کوئی ایک وصف تبدیل نہ ہو تو وہ پانی پاک ہے، اس سے وضو اور غسل کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (78/1)
اعْلَمْ أَنَّ الْعُلَمَاءَ أَجْمَعُوا عَلَى أَنَّ الْمَاءَ إذَا تَغَيَّرَ أَحَدُ أَوْصَافِهِ بِالنَّجَاسَةِ لَا تَجُوزُ الطَّهَارَةُ بِهِ قَلِيلًا كَانَ الْمَاءُ أَوْ كَثِيرًا جَارِيًا كَانَ أَوْ غَيْرَ جَارٍ هَكَذَا نُقِلَ الْإِجْمَاعُ فِي كُتُبِنَا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی