عنوان: آنکھوں کی بینائی کی حفاظت کے لئے دعا (13314-No)

سوال: میری نظر بہت زیادہ کمزور ہو رہی ہے، جس کے لیے میں ہر نماز کے بعد "یا نور" اور فکشفنا عنک والی آیت پڑھ رہی ہوں، لیکن اس کے باوجود مزید نظر کمزور ہورہی ہے، میری رہنمائی فرمائیں کہ میں کون سی دعا پڑھوں؟

جواب: آپ بینائی کی حفاظت کے لیے جو اعمال کررہی ہیں، انہیں جاری رکھیں، اس کے ساتھ فرض نمازوں کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا بھی پڑھ لیا کریں:
"اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي" ترجمہ: یا اللہ! مجھے میری سماعت اور میری بصارت سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دیجئے، اور مرتے دم تک اس کو باقی رکھیے۔ (ترمذی، حدیث نمبر :3604/07)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 7/3604، ط: دار الغرب الاسلامی)

عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يَدْعُو فَيَقُولُ: "اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ يَظْلِمُنِي وَخُذْ مِنْهُ بِثَأْرِي". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1011 Nov 13, 2023
ankho ki binai ki hifazat ke liye dua

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.