عنوان: گریجویٹی (Gratuity) اور پراویڈنٹ فنڈ (Provident Fund) میں میراث(13337-No)

سوال: مفتی صاحب! میرے شوہر کے انتقال کے بعد گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ کے نام سے کچھ رقم ملی ہے، وہ رقم شوہر کے بھائی لے رہے ہیں، جبکہ مجھ بیوہ اور میرے بچوں کو اس میں سے کچھ نہیں دے رہے ہیں، براہ کرم مجھے گریجویٹی فنڈ اور پراویڈنٹ فنڈ میں میراث جاری ہونے سے متعلق آگاہ فرمادیں کہ اس میں کس کا حق ہے؟

جواب: اگر ادارہ کی طرف سے گریجویٹی (Gratuity) کی رقم ملازم کو اس کی زندگی میں ملکیتاً دے دی گئی ہو یا اگر وہ اپنی زندگی میں ادارہ سے مطالبہ کرتا تو ادارہ اس کو ضرور دیتا تو ایسی صورت میں یہ رقم ملازم کی ملکیت شمار ہوگی، اور اس کے انتقال کے بعد اس کے شرعی ورثاء میں میراث کے شرعی حصوں کے تناسب سے تقسیم ہوگی۔
اور اگر یہ رقم ادارہ کی طرف سے ملازم کو زندگی میں ملکیتاً نہ دی گئی ہو یا اس رقم پر ملازم زندگی میں مطالبہ کا حق نہ رکھتا ہو تو ایسی صورت میں اس کے انتقال کے بعد ادارہ یہ رقم جس کو نامزد (Nominate) کر کے دے، وہی اس کا مالک ہوگا اور اس میں میراث جاری نہیں ہوگی، البتہ اگر ادارہ یہ رقم مرحوم کے تمام ورثاء کے لیے نامزد کرے تو اس صورت میں یہ رقم تمام ورثاء میں ان کے شرعی حصوں کے بقدر تقسیم ہوگی۔
جبکہ پراویڈنٹ فنڈ کی رقم مرحوم کے ترکہ میں شامل ہوکر تمام ورثاء میں ان کے شرعی حصوں کے مطابق تقسیم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: (المادة: 57، 57/1، ط: دار الجیل)
التبرع فالتبرع هو إعطاء الشيء غير الواجب، إعطاؤه إحسانا من المعطي.

و ایضاً: (المادة: 1092، 55/3، ط: دار الجیل)
"المادة (1092) (كما تكون أعيان المتوفى المتروكة مشتركة بين وارثيه على حسب حصصهم كذلك يكون الدين الذي له في ذمة آخر مشتركا بين وارثيه على حسب حصصهم)."

بدائع الصنائع: (57/7، ط: دار الکتب العلمیة)
لأن ‌الإرث ‌إنما ‌يجري في المتروك من ملك أو حق للمورث على ما قال «- عليه الصلاة والسلام - من ترك مالا أو حقا فهو لورثته» ولم يوجد شيء من ذلك فلا يورث ولا يجري فيه التداخل

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب ‏
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 489 Nov 17, 2023
gratuity or provident fund me miras

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.