سوال:
مفتی صاحب! زمل، راہین، امل اور امسال ناموں کے کیا معانی ہیں؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب: 1) لفظ "زِمَلْ" (زا پر زیر اور میم پر زبر) ایک بے معنی لفظ ہے۔
2) لفظ "رَاہِیْن" (را پر زبر، ہا پر زیر اور یا ساکن) بھی ایک بے معنی لفظ ہے۔
3) لفظ "اَمَلْ" (ہمزہ پر زبر میم پر زبر) کے معنی ہیں: امید، توقع، مشکل الحصول آرزو۔
4) "اِمْسَال" (ہمزہ پر زیر، میم ساکن، سین پر زبر) کے معنی اردو زبان میں "اس سال" کے آتے ہیں۔
مذکورہ ناموں میں معنی کے اعتبار سے"اَمَل" نام رکھنا درست ہے، جبکہ "زِمَلْ"، "راہِیْن (Raaheen)" اور "اِمْسَال" (Imsaal)نام رکھنا اچھا نہیں ہے۔ اس کے بجائے ازواج مطہرات یا دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام یا کوئی اور اچھے معنیٰ والا نام رکھ لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القاموس الوحید: (ص: 134، ط: ادارہ اسلامیات)
الاَمَلُ: امید، توقع، مشکل الحصول آرزو۔
فیروز اللغات: (ص: 85، ط: فیروز سنز)
امسال: اس سال، اب کے برس۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی