عنوان: عدت کے دوران کیا وظیفہ پڑھا جائے؟ (13342-No)

سوال: ایک خاتون کو طلاق ہو گئی ہے، وہ پوچھ رہی ہیں کہ اس وقت کون سی دعائیں پڑھنا میرے لیے بہتر ہے؟

جواب: واضح رہے کہ طلاق کی عدت کے دوران کوئی خاص وظیفہ منقول نہیں ہے، لہذا عدت کے دوران بھی عام معمول کے مطابق فرائض، واجبات، سنن و نوافل، تلاوت اور مسنون اذکار کا اہتمام کرنا چاہیے، نیز عدت کے دوران سب سے اہم بات عدت کے احکام پر عمل کرنا ہے، سو ان کی پابندی کرنی چاہیے۔
البتہ چونکہ رشتہ ازدواج کا طلاق کے نتیجے میں منقطع ہونا زندگی کا ایک بڑا صدمہ اور مصیبت ہے اور مصیبت کے وقت حدیث مبارک میں اس دعا کو پڑھنے کی تعلیم فرمائی گئی ہے: "إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي، وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا".
ترجمہ: "بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہم اللہ ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں، اے اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجرعطا فرما، اور مجھے اس کے بدلے اس سے اچھا بدل عنایت فرما"۔ (صحیح مسلم: حدیث نمبر: 2127)
فضیلت: جو شخص کسی مصیبت کے وقت یہ دعا پڑھے گا، اللہ پاک اس کو اس مصیبت کے عوض اس سے اچھا بدلہ عنایت فرمائینگے۔
لہذا عدت کے دوران اس دعا کا اہتمام کرنے سے ان شاء اللہ! اللہ تعالی اس نعمت کا نعم البدل ضرور عطا فرمائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (كتاب الجنائز، باب ما یقال عند المصیبة، رقم الحديث: 918، 632/2، ط: دار إحياء التراث العربي)

وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ سَفِينَةَ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ عَبْدٍ تُصِيبُهُ مُصِيبَةٌ فَيَقُولُ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا أَجَرَهُ اللَّهُ فِي مُصِيبَتِهِ وَأَخْلَفَ لَهُ خَيْرًا مِنْهَا قَالَتْ فَلَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو سَلَمَةَ قُلْتُ كَمَا أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْلَفَ اللَّهُ لِي خَيْرًا مِنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 287 Nov 20, 2023
iddat k doran kia wazifa parha jai?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.