سوال:
مفتی صاحب! کیا میں اپنے بیٹے کا نام محمد شاہ ویر رکھ سکتی ہوں؟
جواب: "شاہ" فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کا مطلب ہے بادشاہ، اور "ویر" فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا معنیٰ ہے: "بہادر، شجاع"، ان معانی کے اعتبار سے "شاہ ویر" نام رکھنا جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ عربی زبان کے اچھے معانی والے نام رکھے جائیں یا حضراتِ صحابہؓ کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
كنز العمال: (رقم الحديث: 45228، ط: مؤسسة الرسالة)
أول ما ينحل الرجل ولده اسمه فليحسن أسمه. "أبو الشيخ في الثواب - عن أبي هريرة"».
فيروز اللغات: (1418)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی