سوال:
مفتی صاحب! ہمارے گیزر میں بھول چوک سے ناپاک پانی چلا گیا ہے، اب اس گیزر اور پانی کو کیسے پاک کیا جائے گا؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں ناپاک گیزر کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک طرف سے اس میں صاف پانی داخل کیا جائے اور دوسری طرف سے اس کا پانی جاری کردیا جائے، جب اس قدر پانی اس میں سے گزر جائے کہ نکلنے والے پانی سے نجاست کی بدبو زائل ہوجائے اور پانی کا رنگ اور مزہ اپنی طبعی حالت پر لوٹ آئے تو یہ پانی اور گیزر پاک شمار ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوى الهندية: (17/1، 18، ط: دار الفكر)
حوض صغير تنجس ماؤه فدخل الماء الطاهر فيه من جانب وسال ماء الحوض من جانب آخر كان الفقيه أبو جعفر - رحمه الله - يقول: كما سال ماء الحوض من الجانب الآخر يحكم بطهارة الحوض وهو اختيار الصدر الشهيد - رحمه الله -. كذا في المحيط وفي النوازل وبه نأخذ كذا في التتارخانية.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی