عنوان: پریشے یا پریشہ نام رکھنا (13372-No)

سوال: مفتی صاحب! لڑکی کے لیے "پریشے یا پریشہ" یہ دو نام رکھنے کیسے رہیں گے؟

جواب: پریشے "پری" اور "شے" سے، جبکہ پریشہ "پری" اور "شہ" سے مل کر بنا ہے، اور یہ سارے الفاظ فارسی زبان کے ہیں۔
پریشے "پری جیسی چیز" اور پریشہ "پری بادشاہ" کے معنی میں معلوم ہوتا ہے، ان معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنے جائز تو ہیں، لیکن بہتر یہ ہے کہ ان کے بجائے عربی زبان کے اچھے معانی والے ناموں میں سے کوئی نام، یا ازواج مطہرات یا دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام بچی کا رکھ لیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

كنز العمال: (رقم الحديث: 45228، ط: مؤسسة الرسالة)
أول ما ‌ينحل الرجل ولده اسمه ‌فليحسن أسمه. "أبو الشيخ في الثواب -عن أبي هريرة"».

فیروز اللغات: (ص: 850، ط: فیروز سنز)
پری: (ف۔ مؤنث) اڑنے والی افسانوی عورت، بہت حسین عورت۔

و فیه ایضاً: (ص: 850، ط: فیروز سنز)
شہ: (ف۔ مذکر) شاہ کا مخفف۔ بادشاہ، دولھا، اعلی۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 456 Nov 28, 2023
pareshe ya paresha naam rakhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.