عنوان: "ماشاءاللہ" کا جواب(13470-No)

سوال: اگر کوئی آپ کی کسی قابل تعریف چیز پر ماشاء اللہ کہے، مثلا آپ کی کامیابی پر یا تصویر یا کسی کام پر تو جواب میں کہا کہنا چاہیے؟

جواب: واضح رہے کہ " مَاشَاءَ اللہُ" دعائیہ کلمہ ہے، اس کا معنی ہے "جو اللہ چاہے" یہ کسی نیکی یا دنیوی لحاظ سے کسی نعمت اور مال و دولت کے حصول پر بولا جاتا ہے، لہذا جب کسی شخص کی کوئی خوبی یا اس کی جان ومال میں کوئی اچھی اور تعجب انگیز بات نظر آئے تو مسلمان کو چاہیے کہ "مَاشَاءَ اللہُ" کہے، اس سے وہ چیز نظر بد کے اثرات سے محفوظ ہو جاتی ہے، البتہ مجسمہ سازی اور تصویر کشی اسلام میں منع ہے، اس لیے ان پر ماشاءاللہ نہیں کہنا چاہئے۔
جب کوئی آدمی کسی کی خوبی یا نعمت دیکھ کر ماشاءاللہ کہتا ہے تو سامنے والا اس کا مخاطب نہیں ہوتا، یعنی یہ اس کا ذاتی عمل ہے، اس لیے سامنے والے کے لیے شریعت میں اس کا کوئی باقاعدہ جواب مشروع نہیں ہے، البتہ آپ موقع کی مناسبت سے ان کا شکریہ ادا کرسکتے ہیں یا انہیں جزاکم اللہ کہہ کر دعا دے سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 5950، ط: دار طوق النجاۃ)
عن عبد الله، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "إن أشد الناس عذاباً عند الله يوم القيامة المصورون".

مشکاۃ المصابیح: (911/2، رقم الحديث: 3024، ط: المكتب الإسلامي)
وعن أسامة بن زيد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: "من صنع إليه معروف فقال لفاعله: جزاك الله خيرا فقد أبلغ في الثناء". رواه الترمذي

تفسیر القرطبی: (227/9، ط: دار الکتب المصریة)
الثالثة: واجب على كل مسلم أعجبه شي أن يبرك، فإنه إذا دعا بالبركة صرف المحذور لا محالة، ألا ترى قوله عليه السلام لعامر: "ألا بركت" فدل على أن العين لا تضر ولا تعدو إذا برك العائن، وأنها إنما تعدو إذا لم يبرك. والتبريك أن يقول: تبارك الله أحسن الخالقين! اللهم بارك فيه.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2190 Dec 22, 2023
"mashallah" ka jawab

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.