عنوان: ٹینک میں سیوریج (Sewerage) یعنی گٹر کے پانی کا مل جانا(1370-No)

سوال: آج کل بہت سی جگہ یہ مسئلہ آرہا ہے کہ ٹینک میں اگر مثلاً بیس فیصد سیوریج (گٹر) کا پانی جا رہا ہے اور باقی پُورا اسی فیصد ٹینک بورنگ کا پانی ہے تو کیا پُورا ٹینک ناپاک ہوگا؟ اور ٹینک میں اگر سیورج کا پانی شامل ہوگیا اور اس میں بورنگ کا پانی اِس حد تک ملا لیں كہ اس میں سے بدبو ختم ہو جائے تو کیا یہ طریقہ درست ہے اور اس طرح کرنے سے پانی پاک ہوجائے گا؟

جواب: ٹینکی خواہ چھت کی ہو یا زمین دوز، اگر اس میں ناپاک پانی مل جائے تو اسے پاک کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ٹینکی کے پانی کو(جو ماء راکد کے حکم میں ہے) کسی طرح جاری کردیا جائے اور ٹینکی کے پانی کو جاری کرنے کی صورت یہ ہے کہ ایک طرف موٹر چلا دی جائے، جس سے پانی ٹینکی میں داخل ہونا شروع ہوجائے اور دوسری طرف اس ٹینکی سے نکلنے والے پائپ کا کوئی سا نل (ٹونٹی) کھول دیا جائے، جب اتنا پانی نکل جائے، جتنا موجود تھا یا اتنی مقدار میں پانی نکل جائے کہ اس پانی سے نجاست کا اثر رنگ، بو اور مزہ ختم ہوجائے، تب یہ پانی دخول اور خروج کی اس ترکیب سے ماء جاری کے حکم میں داخل ہو کر پاک ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ اس ترکیب کو اختیار کرنے سے ٹینکی، اس سے ملنے والی تمام پائپ لائنیں اور نل پاک ہوجائیں گے، الگ سے ٹینکی کو پاک کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المحیط البرھانی: (کتاب الطہارۃ، الفصل الرابع، 99/1)
حوض صغير تنجس ماؤه فدخل الماء الطاهر فيه من جانب وسال ماء الحوض من جانب آخر كان الفقيه أبو جعفر رحمه الله يقول: كما سال ماء الحوض من جانب لآخر يحكم بطهارة الحوض، وهو اختيار الصدر الشهيد رحمه الله. وكان الفقيه أبو بكر بن سعد رحمه الله يقول: لا يحكم بطهارة الحوض حتى يخرج منه ثلاث مرات مثل ما كان في الحوض من الماء النجس، وبه كان يفتي ظهير الدين المرغيناني رحمه الله، ومن المشايخ من شرط خروج مثل ما كان في الحوض من الماء النجس مرة واحدة.

الھندیة: (17/1، ط: رشیدیة)
حَوْضٌ صَغِيرٌ تَنَجَّسَ مَاؤُهُ فَدَخَلَ الْمَاءُ الطَّاهِرُ فِيهِ مِنْ جَانِبٍ وَسَالَ مَاءُ الْحَوْضِ مِنْ جَانِبٍ آخَرَ كَانَ الْفَقِيهُ أَبُو جَعْفَرٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ - يَقُولُ: كَمَا سَالَ مَاءُ الْحَوْضِ مِنْ الْجَانِبِ الْآخَرِ يُحْكَمُ بِطَهَارَةِ الْحَوْضِ وَهُوَ اخْتِيَارُ الصَّدْرِ الشَّهِيدِ - رَحِمَهُ اللَّهُ -. كَذَا فِي الْمُحِيطِ وَفِي النَّوَازِلِ وَبِهِ نَأْخُذُ كَذَا فِي التَّتَارْخَانِيَّة۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1392 Apr 23, 2019
tank mein sewerage ke/kay paani ka mil jaana, what should be done if sewerage water/drainage water gets mixed with the water in a tank?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.