عنوان: تراویح آٹھ رکعات ہیں یا بیس رکعات؟(1379-No)

سوال: السلام علیکم
مفتی صاحب! آٹھ رکعت تراویح کے متعلق کیا احکامات ہیں؟ کیا با جماعت آٹھ رکعت تراویح پڑھ سکتے ہیں؟ جزاک اللہ خیر

جواب: احادیث سے بیس رکعت تراویح کا ثبوت ملتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ماہ رمضان میں وتر کے علاوہ  بیس رکعت تراویح پڑھا کرتے تھے۔
جیساکہ ''مصنف ابن ابی شیبہ'' میں ہے:
''عن ابن عباس رضي الله عنه: أن النبي صلی الله عليه وسلم يصلي في رمضان عشرين ركعةً سوي الوتر''.
(مصنف ابن ابي شيبه، كتاب صلاة التطوع والإمامة وأبواب متفرقة، كم يصلي في رمضان ركعةً )
بیس رکعت تراویح پر تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اجماع ہے، اور تمام فقہاء کے نزدیک بھی بیس رکعت تراویح سنت مؤکدہ  ہے اور اس کا تارک گناہ گار ہے۔
''مرقاة المفاتیح'' میں ہے:
''لكن أجمع الصحابة علی أن التراويح عشرون ركعةً''. 
(مرقاة المفاتيح، كتاب الصلاة، باب قيام شهر رمضان)
مصنف ابن ابی شیبہ میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے:
' أن رسول الله صلی الله علیه وسلم کان یصلی في رمضان عشرین رکعة
ترجمہ: ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الله عليه وسلم رمضان میں بیس رکعات پڑھتے تھے۔
[مصنف ابن ابی شیبہ،باب من کان یری القیام فی رمضان]
نیز اسی طرح کی روایت "التلخیص الحبیر" میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ میں منقول ہے کہ:
'أنه صلى الله عليه وسلم صلى بالناس عشرين ركعةً ليلتين فلما كان في الليلة الثالثة اجتمع الناس، فلم يخرج إليهم، ثم قال من الغد: خشيت أن تفرض عليكم فلا تطيقوها۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو رات رسول اللہ صلی الله عليه وسلم نے لوگوں کے ساتھ بیس رکعات پڑھیں، پھر تیسری رات لوگ جمع ہو گئے، آپ ان کے پاس حجرے سے نکل کر نہیں آئے، پھر دوسرے دن فرمایا کہ مجھے اس بات کا خوف ہوا کہ تمھارے اوپر فرض کردی جائے اور تمھارے اندر اس کے ادا کرنے کی طاقت نہ ہو۔
[التلخیص الحبیر فی تخریج احادیث الرافعی الکبیر،باب صلاۃ التطوع]

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 406 Apr 25, 2019
taraweeh 8/aath rakah/rakat/rakaat hay ya 20/bees rakah/rakat/rakaat , Is the taraweeh 8/eight rakahs/rakats/rakah or 20/twenty rakahs/rakats/rakah?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Taraweeh Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.