سوال:
اگر واٹر پروف مسکارا لگا ہوا ہو تو کیا اس پر وضو ہو جائے گا اور اگر اس وضو سے نماز پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟ نیز پرمننٹ (permanent) لپ اسٹک یا میک اپ ہوا ہو تو وضو اور نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ وضو اور غسل میں جِلد تک پانی کا پہنچانا ضروری ہے، ورنہ وضو اور غسل نہیں ہوگا۔ اگر " واٹر پروف کاسمیٹکس " سے پانی جلد تک نہیں پہنچتا ہو، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے تو وضو اور غسل نہیں ہوگا، جب وضو اور غسل نہیں ہوگا تو اس سے ادا کی جانے والی نمازیں بھی صحیح نہیں ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الہندیۃ: (5/1)
"لو كان عليه جلد سمك او خبز ممضوغ قدجف فتوضا ولم يصل الماء إلى ماتحته لم يجز لأن التحرز عنه ممكن، كذا فى المحيط ".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی