resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: ان شاء اللہ لکھنے کا طریقہ(1393-No)

سوال: میں نے کسی بات کے جواب میں "ان شاء اللہ" لکھا، تو کسی صاحب نے جھے کہا: لفظ "انشاء اللہ" نہیں ہوتا، بلکہ یہ "ان شاء اللہ" ہوتا ہے، ان دونوں لفظوں کے الگف الگ معنی ہیں، میں ان کی بات پر بت حیران ہوا، پھر میں نے اپنے علم کے مطابق انہیں کہا کہ میں نے فلاں سورت میں ایسے ہی لکھا دیکھا ہے، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ غلط ہے؟ انہوں نے مجھے وضاحت دی، لیکن میں نے کہا کہ میں خود اس پر تحقیق کروں گا، خود سے تحقیق کی تو ثابت ہوا کہ وہ صاحب صحیح فرمارہے تھے، لفظ"انشاء" جس کا مطلب ہے تخلیف کیا گیا، لیکن اگر انشاء اللہ کا مطلب دیکھا جائے تو مطلب ہے، "اللہ تخلیق کیا گیا"-نعوذ باللہ- اس بات سے صاف ظاہر ہے کہ لفظ انشاء کو لفظ اللہ کے ساتھ لکھنا بالکل غلط ہے، اس کے لیے قرآن پاک کی کچھ آیات ہیں، جن میں لفظ انشاء اکیلا استعمال ہوا ہے۔
1: وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَo (المؤمنون، الایة: 78)
2: قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ بَدَأَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللَّهُ يُنْشِئُ النَّشْأَةَ الْآخِرَةَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌo (العنکبوت، الایة: 20)
3: إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءًo (الواقعة، الایة: 35)

ان آیات سے صاف ظاہر کہ انشاء کے ساتھ کہیں "اللہ" نہیں لکھا گیا، کیونکہ یہ لفظ الگ معنی رکھتا ہے، لفظ "ان شاء اللہ" جس کا مطلب ہے: "اگر اللہ نے چاہا" "ان" کامعنی ہے "اگر""شاء" کا معنی ہے"چاہا""اللہ" کا مطلب "اللہ نے"تو ثابت ہوا کہ لفظ "ان شاء اللہ" ہی درست ہے، جیسا کہ کچھ آیات میں بھی واضح ہے:
1: وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَمُهْتَدُونَo (البقرة، الایة: 70
2: وَقَالَ ادْخُلُوا مِصْرَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ آمِنِينَo (یوسف، الایة: 33
3: قَالَ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ صَابِرًا وَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًاo (الکهف، الایة: 69)
4: سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَo (القصص، الایة: 27)

ان آیات سے ثابت ہوا کہ لفظ ان شاء اللہ کا مطلب ہےکہ اگر اللہ نے چاہا۔ انگریزی میں یوں لکھا جاسکتا ہے: In Sha Allah، مفتی صاحب! کیا یہ درست ہے؟

جواب: جی ہاں ! مناسب یہی ہے کہ الگ الگ لفظ میں " ان شاءاللہ " لکھا جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


In Sha Allah Isha Allah likhnay ka tareeqa , How to write Insha Allah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications