عنوان: کیا بیک وقت چار سے زائد شادیاں کرسکتے ہیں؟ (1420-No)

سوال: مفتی صاحب! میرے ماموں کہتے ہیں کہ اسلام میں چار سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت ہے، اس لئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے چار سے زیادہ شادیاں کی تھیں، اس بارے میں رہنمائی فرمادیجئے ؟

جواب: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے چار سے زائد شادیاں کی تھیں، یہ صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت تھی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اسلام میں کسی کو بھی بیک وقت چار سے زائد شادیاں کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تفسیر القرطبی: (17/5)
و أما ما أبیح من ذلک للنبی صلی اللہ علیہ وسلم فذلک من خصوصیاتہ۔

الھدایۃ: (کتاب النکاح، 311/2)
وللحر أن يتزوج أربعا من الحرائر والإماء، وليس له أن يتزوج أكثر من ذلك) لقوله تعالى {فانكحوا ما طاب لكم من النساء مثنى وثلاث ورباع} [النساء: ٣] والتنصيص على العدد يمنع الزيادة عليه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 290 May 01, 2019
kia bayak waqt chaar say zaed shadian kar saktay hai?, Can a person have more than four marriages at the same time?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.