عنوان: روزے کی حالت میں دمہ کے مریض کا " Nebulisation " کرنے کا حکم(1426-No)

سوال: کیا نیبولیسشن روزے کی حالت میں جائز ہے ؟ ڈاکٹر صاحبان کہتے ہیں كہ اسکی دوائی پھیپڑوں میں جاتی ہے ، معدے میں نہیں۔
ایک با شرع ڈاکٹر نے بتایا کہ اِس سے روزے پر اثر نہیں پڑتا۔
نیبولیسشن اس عمل کو کہتے ہیں ، جس میں سانس کی نالی کے مریضوں کو آکْسِیْجَن ماسک لگا کر سانس کے ذریعے دوائی دیتے ہیں، وہ ماسک ناک اور منہ دونوں کو کور کرتا ہے۔

جواب: اگر " Nebulisation " صرف آکسیجن کے لیے ہوتی ہے اور اس میں کسی قسم کی دوا شامل نہیں ہوتی، تو روزہ نہیں ٹوٹتا ہے ۔
اور اگر اس کے ساتھ کوئی دوائی بھی شامل ہو، تو اس سے روزہ ٹوٹ جائےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (203/1، ط: دار الفکر)
ولو دخل حلقه غبار الطاحونة أو طعم الأدوية أو غبار الهرس، وأشباهه أو الدخان أو ما سطع من غبار التراب بالريح أو بحوافر الدواب، وأشباه ذلك لم يفطره كذا في السراج الوهاج.

الدر المختار: (395/2، ط: دار الفکر)
(أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا له ذاكرا لإمكان التحرز عنه فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 407 May 07, 2019
rozay ki halat mai damma kay mareez ka nebulisation karnay ka hukum, Ruling on "nebulisation" of an asthma patient while fasting

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.