سوال:
گھر میں رکھی پانی کی ٹینکی میں چھپکلی گرنے اور اسی میں مر جانے کی صورت ميں کیا ٹینکی خالی کر کے دھونا کافی ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرما دیجیے۔
جواب: عام طور سے گھروں میں رہنے والی چھپکلیوں میں بہنے والا خون نہیں ہوتا ہے، اس لیے اگر یہ پانی کی ٹینکی میں گر کر مر جائیں تو اس سے پانی ناپاک نہیں ہوتا ہے، لہذا ایسے پانی سے وضو اور غسل کرنا جائز ہے، البتہ اگر ایسا پانی طبی لحاظ سے استعمال کرنانقصان دہ ہو تو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (183/1)
"ویجوز) رفع الحدث (بما ذکر وان مات فیہ) ای الماء ولو قلیلا (غیر دموی کزنبور ) وعقرب وبق
(غیر دموی)المراد مالا دم لہ سائل لما فی القھستانی ان المعتبر عدم السیلان لا عدم اصلہ حتی لو وجد حیوان لہ دم جامد لا ینجس".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی