عنوان: تراویح پڑھانے والے کی اقتدا میں عشاء کے فرض کی نیت سے نماز میں شامل ہونے کا حکم(1452-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! یہ معلوم کرنا تھا کہ اگر عشاء کی نماز جماعت نکل گئی ہو تو تراویح کی جماعت کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھ سکتے ہیں، مطلب دو رکعت امام کے ساتھ اور دو خود سے پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ احناف رحمھم اللہ کے نزدیک اقتداء کے صحیح ہونے کی شرط یہ ہے کہ مقتدی اور امام دونوں کی نماز ایک ہو، یا امام کی نیت مقتدی سے اعلیٰ ہو، مثلا : امام فرض پڑھ رہا ہو تو مقتدی اسی فرض کی نیت یا نفل کی نیت سے شامل ہو تو اقتداء درست ہے۔
اس کے بر عکس اگر امام اور مقتدی کی نیت ایک نہ ہو، مثلا : امام ظہر کے فرض پڑھ رہا ہے اور مقتدی عصر کے فرض کی نیت سے شامل ہوا ہو، یا امام سنت پڑھ رہا ہو اور مقتدی فرض کی نیت سے شامل ہوا ہو، اس صورت میں اقتداء درست نہیں ہو گی۔
چونکہ صورت مسئولہ میں امام تراویح پڑھا رہا ہے،جبکہ تراویح سنت مؤکدہ ہے اور مقتدی عشاء کے فرض کی نیت سے شامل ہونا چاہتا ہے، اس صورت میں یہ اقتدا درست نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (باب الإمامة، 324/2- 325، ط: زکریا)

"ولا مفترض بمتنفل وبمفترض فرض آخر؛ لأن اتحاد الصلاتین شرط عندنا، وصح أن معاذاً کان یصلي مع النبي صلی اللہ علیہ وسلم نفلاً وبقومہ فرضاً .... الخ ".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1878 May 09, 2019
Taraweeh parhanay walay ki iqtada mai isha kay farz ki niyyat say namaz mai shamil honay ka hukum , Ruling on joining the prayers with the intention of performing Isha behind a person who is leading Taraweeh prayers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Taraweeh Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.