سوال:
عمائرہ نام کا کیا مطلب ہے؟
جواب: عربی اور اردو کی مختلف لغات میں تلاش کے باوجود یہ لفظ ہمیں نہیں ملا، البتہ "عمائر" لفظ ملا ہے، یہ عربی زبان کا لفظ ہے، اور یہ "عِمارة" (عین پر زیر) کی جمع ہے، اس کا مطلب ہے، ایسی عمارت یا بلڈنگ جس میں بہت سے مکانات اور بہت سی منزلیں ہوں یا یہ جمع ہے "عَمَارة" (عین پر زبر ) کی، اس کا مطلب ہے پگڑی، چھت کی سجاوٹ کا کپڑا وغیرہ۔
اس کے بجائے بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام ازواجِ مطهرات یا صحابیات رضوان اللہ علیهن اجمعین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر یا کوئی اور اچھے معنی والا نام رکھ لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القاموس الوحید: (ص: 905، ط: اداره اسلامیات)
والله تعالى أعلم بالصواب
دار الإفتاء الإخلاص،کراچى