سوال:
اگر تراویح میں بھول سے 3 رکعات پڑھا دی جائیں اور سجدہ سہو کرلیں تو نماز ہو جائیگی ؟ اور تیسری رکعت والا رکوع دوبارہ پڑھنا ہو گا ؟
جواب: صورت مسئولہ میں تراویح کی تین رکعتیں شمار نہیں ہوں گی اور ان تین رکعات میں جو قرآن کریم پڑھاگیا ہے، اس کو دوبارہ پڑھنا ضروری ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب الوتر و النوافل، 36/2، ط: سعید)
وفی التتارخانیۃ لو صلی التطوع ثلثاً ولم یقعد علی الرکعتین فالاصح انہ یفسد ؛ ولو ستا أو ثمانيا بقعدة واحدة اختلفوا فيه. والأصح أنه يفسد استحسانا وقياسا۔
الھندیة: (فصل فی التراویح، 118/1، ط: رشیدیة)
واذا فسد الشفع وقد قرأفیۃ لا یعتد بما قرأفیہ و یعید القرأۃ لیحصل لہ الختم فی الصلوۃ الجائزۃ وقال بعضھم یعتدبھا۔کذافی الجوہرۃ النیرة
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی