عنوان: تراویح کی نماز بیٹھ کر پڑھنے کاحکم(1463-No)

سوال: محترم مفتی صاحب ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ، کمزوری اور ضعف عمر کی وجہ سے فرش پر بیٹھ کر بمشکل 8 تراویح پڑھ سکنے والے افراد کیا کرسی پر بیٹھ کر 20 تراویح پڑھ سکتے ہیں؟ جبکہ فرائض تو کھڑے ہوکر ہی پڑھتے ہیں۔
یاد رہے زیادہ دیر فرش پر نہیں بیٹھ سکتے، مگر کرسی کی اجازت ہو جائے تو 20 مکمل کرلیں گے، مگر مقامی امام صاحب کہتے ہیں کہ کرسی کی رعایت صرف جوڑوں کے درد والوں کے لئے ہے، تراویح فرض واجب نہیں، نہ پڑھ سکتے ہوں تو نہ پڑھیں، کرسی کی اجازت نہیں۔

جواب: تراویح کی نماز سنت مؤکدہ ہے اور سنت مؤکدہ معمولی عذر اور بغیر عذر کے  بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے، چاہے زمین پر بیٹھ کر پڑھے یا کرسی پر بیٹھ کر پڑھے، لیکن واضح رہے کہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں اگر رکوع و سجدہ پر قادر ہو تو رکوع و سجدہ کرنا ضروری ہوگا، اشارہ کافی نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (445/1، ط: سعید)
أقول: لكن في الحلية عند الكلام على صلاة التراويح لو صلى التراويح قاعدا بلا عذر، قيل لا تجوز قياسا على سنة الفجر فإن كلا منهما سنة مؤكدة وسنة الفجر لا تجوز قاعدا من غير عذر بإجماعهم كما هو رواية الحسن عن أبي حنيفة كما صرح به في الخلاصة فكذا التراويح، وقيل يجوز والقياس على سنة الفجر غير تام فإن التراويح دونها في التأكيد فلا تجوز التسوية بينهما في ذلك. قال قاضي خان وهو الصحيح. اه.

الھندیۃ: (136/1، ط: رشیدیة)
اذا عجز المریض عن القیام صلی قاعداً و یرکع و یسجد

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2334 May 10, 2019
taraweeh ki namaz beth kar parhne ka hukum, Ruling on performing Taraweeh prayers while sitting

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Taraweeh Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.